• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: مزید 152 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آگئے


پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز پھر بڑھنے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں50 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی مرض سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 152 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 107 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 383 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 31 ہزار 982 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 193 زیرِ علاج مریضوں میں سے 55 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 14 لاکھ 98 ہزار 406 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 11 ہزار 663 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 88 لاکھ 43ہزار 137 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 24 ہزار 751 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 25 کروڑ 86 لاکھ 80 ہزار 119 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 46 لاکھ 33 ہزار 798 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 1 کروڑ 53 لاکھ 33 ہزار 936 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 78 ہزار 156 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 108 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 7 ہزار 670 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 566 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 787 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 324 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 745 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 24 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 359 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 512 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 753 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید