سبی کے علاقے کٹ منڈی میں برساتی پانی کے ریلے میں وین بہہ گئی جس سے 4 خواتین اور 1 بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
برساتی پانی کے ریلے میں بہہ جانے والی وین میں موجود 10 افراد کو بچا لیا گیا۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، بارکھان میں بارش سے عيشانی باڈیانی ڈیم اوور فلو ہوگیا ہے۔
ڈيرہ بگٹی، موسیٰ خیل کے علاقے زیرِ آب آگئے، جبکہ کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی کی متاثرہ رابطہ سڑکیں عارضی طور پر بحال کی گئی ہیں۔
آزاد کشمیر، سوات، جہانیاں، لودھراں، لیہ اور بہاولنگر میں بھی شدید بارش ہوئی ہے۔
صحرائے چولستان میں بارش سے پانی کے ٹوبے بھرنے لگے، چولستانیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔
گزشتہ روز راولپنڈی، اسلام آباد، مردان، بنوں، ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بادل جم کر برسے تھے۔