• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی تاہم پاکستان کیصرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1840ڈالر پر مستحکم رہی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں ایک تولہ سونا1450روپے اور دس گرام سونا1243روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ47ہزار250روپے ہوگئی۔