• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی نے نام تبدیل کرنےکی درخواست دائر کردی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

امریکی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی ٹرانس جینڈر بیٹی نے اپنا نام، اپنی نئی صنفی شناخت کے مطابق تبدیل کرنے کی درخواست عدالت میں دائر کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک کی بیٹی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ میں اپنے والد کے ساتھ کسی طرح کا تعلق نہیں رکھنا چاہتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نام تبدیل کرنے اور نئے پیدائشی سرٹیفیکٹ کے حوالے سے درخواست لاس اینجلس  کی ایک عدالت میں اپریل کے مہینے میں دائر کی گئی تھی جو رواں دنوں منظر عام پر آئی ہے۔

ایلون مسک کی بیٹی جو حال ہی میں 18 سال کی ہوئی ہیں، انہوں نے عدالت میں کہا ہے کہ میری جنس کی شناخت کو مرد سے عورت میں تبدیل کیا جائے اور میرے نام کو اسی کے مطابق رجسٹر کیا جائے۔

خیال رہے کہ عدالت میں نام اور جنس تبدیلی کی درخواست دائر کرنے والی ایلون مسک کی بیٹی کی والدہ جسٹن ولسن ہیں، جن کی ایلون مسک سے 2008 میں طلاق ہوئی تھی۔

بیٹی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ایلون مسک کی کوئی وکیل نمائندگی نہیں کر رہا تاہم ایلون مسک کی جانب سے ریپبلکن پارٹی کے اس بیان کی حمایت کی گئی تھی جس میں امریکا کی تمام ریاستوں میں خواجہ سراؤں کے حقوق کو محدود کرنے کا کہا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید