64 سالہ امریکی خاتون جوڈی ہیتھ کو بلآخر 50 برس بعد انصاف مل ہی گیا۔
کیلیفورنیا کی عدالت نے امریکی کامیڈین اور امریکاز ڈیڈ کے نام سے پہچانے جانے والے 84 سالہ بل کوسبی کو 50 برس قبل لاس اینجلس میں واقع پلے بوائے منشن میں کم عمر بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کیس میں مجرم قرار دے دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا کی ریاست سانتا مونیکا کی عدالت نے 50 برس بعد انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے 64 سالہ جوڈی ہتھ کو بلآخر انصاف دلاتے ہوئے ہرجانے کے طور پر 5 لاکھ ڈالر ادا کیے۔
واضح رہے کہ انہیں 1975 میں سولہ سال کی عمر میں بل کوسبی کی جانب سے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب بل کوسبی کو جنسی ہراسانی کیس میں ملوث پایا ہو۔ اس سے قبل بھی متعدد بار وہ ہراسانی کیس میں ملوث رہے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں تین سے 10 سال تک کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
بل کوسبی کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں مجرم قرار دیے جانے سے قبل انہیں کروڑوں امریکی پسند کرتے تھے لیکن جنسی ہراسانی کیس میں ملوث ہونے کے بعد اُن کی ساکھ بالکل ختم ہوگئی۔
یاد رہے کہ 1965 میں وہ کسی امریکی ڈرامہ سیریز میں کردار ادا کرنے والے پہلے سیاہ فام امریکی ہیں۔ اس میں اُنہوں نے الیگزینڈر اسکاٹ نامی خفیہ ایجنٹ کا کردار ادا کیا تھا۔