• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسینہ واجد کا 16 دسمبر کو بنگلا دیش واپسی کا اعلان، حکومت سے سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ

شیخ حسینہ واجد---فائل فوٹو
شیخ حسینہ واجد---فائل فوٹو

بنگلا دیش کی معزول وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے 16 دسمبر کو وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے بنگلا دیشی حکومت سے واپسی کے لیے سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شیخ حسینہ کے ترجمان سید مزمل علی نے کہا ہے کہ حسینہ واجد 16 دسمبر کو بنگلا دیش واپس جانا چاہتی ہیں اور ان کی واپسی ممکن بنانا حکومت کی ذمے داری ہے۔

ترجمان نے حکومت سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے ڈھاکا واپسی کے لیے طیارہ اور سفری دستاویزات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیشی حکومت نے تاحال شیخ حسینہ کی واپسی کے اعلان پر کسی ردِعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب بنگلا دیش کی وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ کی وطن واپسی پر انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جائے گا۔

انہوں نے بھارت سے حوالگی کے معاہدے کے تحت حسینہ واجد کو بنگلا دیش کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد اگست 2024ء میں طلبہ کے احتجاج کے بعد اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہو گئی تھیں۔

انہیں گزشتہ سال نومبر میں طلبہ تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے الزام میں ان کی غیر حاضری میں سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم شیخ حسینہ ان الزامات کی تردید کرتی رہی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق احتجاجی تحریک کے دوران 1,400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید