• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینسن ہوانگ کا مزید خواتین سے تعلقات کا انکشاف

سی ای او اینویڈیا جینسن ہوانگ — فائل فوٹو
سی ای او اینویڈیا جینسن ہوانگ — فائل فوٹو

ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی اینویڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) جینسن ہوانگ نے مزید خواتین سے تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔

امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے اس معاملے سے واقف افراد کے حوالے سے بتایا ہے کہ جینسن ہوانگ نے عہدے پر بحالی سے قبل مبینہ طور پر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ان 3 مبینہ یا تصدیق شدہ تعلقات، جن کا ذکر پہلے سامنے آ چکا تھا، کے علاوہ مزید تعلقات کا بھی اعتراف کیا ہے۔

 یہ اجلاس اینویڈیا کے شریک بانی کی سی ای او کے عہدے پر بحالی سے 1 روز قبل ہوا، جس میں انہوں نے اپنے طرزِ عمل پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جینسن ہوانگ نے مبینہ طور پر چینی جاسوس کے ساتھ تعلقات کے انکشاف کے بعد مختصر مدت کے لیے اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بورڈ کا اجلاس کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور ارکان نے جینسن ہوانگ سے طویل گفتگو کی۔

اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جینسن ہوانگ نے بورڈ ارکان کو اپنے ان تعلقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا جن کا میڈیا میں پہلے وسیع پیمانے پر ذکر نہیں ہوا تھا، انہوں نے اپنے طرزِ عمل پر ندامت کا اظہار بھی کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے ان سے شفافیت اور صاف گوئی کی اہمیت پر بات چیت کے بعد انہیں دوبارہ ذمے داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز جینسن ہوانگ کی اینویڈیا میں واپسی پر ملازمین نے پُرجوش انداز میں ان کا استقبال کیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیلیفورنیا کے شہر سانتا کلارا میں کمپنی کے ہیڈکوارٹرز میں ملازمین نے زوردار تالیوں اور ان کے نام کے نعروں کے ساتھ جینسن ہوانگ کا خیر مقدم کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید