• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور بجٹ آرہا ہے، وہ اصل بجٹ ہو گا، شوکت ترین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت ایک اور بجٹ لا رہی ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے انہیں کہا ہے کہ 440 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ایک اور بجٹ آرہا ہے، وہ اصل بجٹ ہو گا، سینیٹ نے خانہ پوری بجٹ پر بحث کی ہے۔

شوکت ترین نے دعویٰ کیا کہ ہمارے وقت میں تو لوڈشیڈنگ نہیں تھی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا  کہ ملک میں لوڈشیڈنگ بہت بڑھ چکی ہے، یہ ناکام حکومت ہے۔

ان کا پی ٹی آئی حکومت کے دنوں کی مثال دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حماد اظہر دن اور رات بجلی پوری کرنے پر محنت کرتے تھے، بجلی اور توانائی کے ذخائر اور اس کے ضائع ہونے میں کمی کی کوششیں کی جاتی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید