• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 245 ضمنی انتخاب: فوج اور رینجرز کی تعیناتی کیلئے آر او کا صوبائی الیکشن کمشنر کو خط

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے حلقے این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے ریٹرننگ آفیسر (آر او) ندیم حیدر نے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

خط میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز اور فوج کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔

اس درخواست میں ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل کی طرف سے لکھے گئے خط کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر نے ایس ایس پی ضلع شرقی کو بھی خط لکھ کر ضمنی انتخاب کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کو کہا ہے۔

دوسری جانب ریجنل الیکشن کمشنر کراچی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ہدایت پر ایس ایس پی ضلع کورنگی کو خط لکھ کر این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشن 87 سے بیلٹ پیپر چوری ہونے کے واقعہ کی باقاعدہ ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید