• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا پہلا آفیشل پورٹریٹ جاری

برطانوی شہزادے ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا پہلا آفیشل پورٹریٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج کا یہ پورٹریٹ ایوارڈ یافتہ برطانوی آرٹسٹ جیمی کوریتھ نے تیار کیا جسے کیمبرج  یونیورسٹی کے فٹز ولیم میوزیم میں عوام کے لیے  رکھا گیا ہے۔


یہ آرٹ ورک کیمبرج شائر رائل پورٹریٹ فنڈ نے کیمبرج شائر کے رہائشیوں کے لیے تحفے کے طور پر تیار کروایا ہے۔

جیمی کوریتھ نے بتایا کہ اس پورٹریٹ کو تیار کرنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

عوام کے لیے پورٹریٹ کی نمائش کے موقع پر شاہی جوڑے نے جیمی کوریتھ سے ملاقات بھی کی۔

خیال رہے کہ شہزادہ ولیم کا آفیشل پورٹریٹ 2014 میں تیار ہوا تھا مگر اس جوڑے کا کوئی آفیشل پورٹریٹ اب تک تیار نہیں ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید