• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکارہ گاڑیاں دیئے جانے پر بزدار کا ہائیکورٹ سے رجوع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی سیکیورٹی کیلئے ناکارہ اور خراب گاڑیاں فراہم کرنے پر پنجاب حکومت کیخلاف دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

سردار عثمان بزدار نے متفرق درخواست دائر کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے انہیں خراب اور کھٹارہ گاڑیاں فراہم کی ہیں۔

انہوں  نے درخواست میں کہا ہے کہ سیکیورٹی اور ملازمین بھی فراہم نہیں کئے جا رہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو سیکیورٹی اور ملازمین فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید