• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیونس کے سابق وزیراعظم منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار

کراچی (نیوزڈیسک )تیونس پولیس نے سابق وزیراعظم حمادی الجبالی کو سوسہ شہر سے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتارکر لیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق تیونس میں معروف سیاسی جماعت حرکتہ النھضتہ کے سابق رہنما اور 2011سے 2013 تک ملک کے وزیراعظم رہنے والے حمادی الجبالی کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری منی لانڈرنگ کیس میں عمل میں لائی گئی ہے۔ انھیں سوسہ شہر سے گرفتار کیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید