• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر عامر خٹک کی مولانا حامد علی خان ؒ کے مزار پر حاضری،دعا مانگی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے حضرت مولانا حامد علی خان ؒ کے مزار پر حاضری دی اور دعا کی، نماز جمعہ بھی جامع مسجد غوثیہ خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ پر ادا کی، اس موقع پر سجادہ نشین خانقاہ حامدیہ حضرت قاری ناصر میاں خان نقشبندی، ممبر ضلعی امن کمیٹی زاہد بلال قریشی اور ضلعی صدر مرکزی جماعت اہل سنت حاجی محمد سلیم حامدی،کمشنر کے پی اے شاہد محمود موجود تھے، کمشنر نے کہا کہ پیرطریقت مولانا حامد علی خان ؒکی دین اسلام کی ترویج و اشاعت اور مملکت پاکستان کے لئے دی گئی قربانیاں نا قابل فرموش ہیں، قاری ناصر میاں خان نے کہا کہ ملتان کے امن و ترقی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے انتظامیہ سے بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔
ملتان سے مزید