• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے بیٹے کی والد کے ہمراہ اسٹیج پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو کہ اُن کے کسی کانسرٹ کی ہے۔

ویڈیو میں عاطف اسلم کو اپنے بڑے بیٹے احد عاطف کے ساتھ اسٹیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔

عاطف اسلم کے بیٹے نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں اپنے پسندیدہ مشہور صوفی کلام ’تاجدارِ حرم‘ کی دو سے تین لائنز پڑھوں گا۔

اُس کے بعد عاطف اسلم کے بیٹے نے پُراعتماد انداز میں اپنے والد کے ہمراہ اسٹیج پر کھڑے ہوکر ’تاجدارِ حرم‘ پڑھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

صارفین نے کہا کہ جس طرح عاطف اسلم کے بیٹے نے ہزاروں لوگوں کے سامنے پُراعتماد انداز میں تاجدارِ حرم پڑھا وہ قابلِ تعریف ہے۔

اس کے علاوہ کچھ صارفین نے عاطف اسلم کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ اپنے بیٹے کو موسیقی کی کلاسز دیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید