• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بطورِ اداکارہ معیشت اور سیاست پر بات نہیں کرسکتی؟ ثمینہ پیرزادہ کا سوال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملک کے حالات دیکھ کر اُن کا دل دُکھتا ہے۔

ثمینہ پیرزادہ کا شمار اُن شوبز شخصیات میں ہوتا ہے جو اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر ملک کی موجودہ صورتحال سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں لیکن بعض اوقات اُنہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

اب اداکارہ نے اپنے ناقدین کو جواب دینے کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں بھی ایک عام شہری ہوں، ملک کے حالات دیکھ کر میرا بھی دل دُکھتا ہے۔

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ صرف اس لیے کہ میں ایک اداکارہ ہوں تو معیشت پر اور سیاست پر بات نہیں کرسکتی؟ خیر، سب خوش رہیں۔

اداکارہ نے اپنے ناقدین کو مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ کسی کو کچھ بھی کہنے سے پہلے تھوڑی سی تحقیق کر لینی چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید