تہران (جنگ نیوز )ایران نے دوسرے سیٹلائٹ کیرئیر کی لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے، ایرانی محکمہ دفاع کے ترجمان انجینئر"حسینی" نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تینون مراحل پر مشتمل اس سیٹلائٹ کی تکنیکی صلاحتیں دنیا کے جدیدترین سیٹلائٹس سے مقابلہ کرنے کے قابل ہیں، اس میں ٹھوس پروپلشن کے دو مراحل ہوتے ہیں اور ایک مرحلہ مائع پروپلشن کے ساتھ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذوالجناج سیٹلائٹ کیرئیر کی لانچک کا عمل سرکٹ کے نیچے کے مقصد سے کیا گیا ہے ۔