• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی اور سمندری آلودگی سے انسانیت کو خطرہ ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ دنیا کو سمندری ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے جس سے انسانیت کو خطرہ ہے۔ 

عالمی ادارے کے سربراہ انتونیو گوتریس نے نیویارک سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے سمندری خوراک کے تسلسل میں خلل ڈالا اور وسیع ڈیڈ زونز بنائے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری نے کہا کہ ہم ہر سال لاکھوں ٹن پلاسٹک کی آلودگی سمندروں میں ڈال دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سمندری آلودگی کی صورتحال کو بدلنا ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید