اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ چیئرمین نیب کے لیے ایک دو روز میں نام فائنل کرلیا جائے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے کچھ نام اپوزیشن دیتی ہے کچھ حکومت۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پورا حق حاصل ہے، وہ کسی بھی نام پر اعتراض کر سکتی ہے۔
راجہ ریاض نے کہا کہ میں نے باقی ساتھیوں سے مشاورت کر کے کچھ نام دیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی پر حکومت اور اپوزیشن کے ایک دو مشاورتی اجلاس ہو چکے ہیں۔
راجہ ریاض نے مزید کہا کہ امید ہے ایک دو روز میں مشاورتی اجلاس بلا کر نام فائنل کرلیا جائے گا۔