• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

لیڈز ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کو جیت کے لیے مزید 113 رنز درکار تھے اور اس کی 8 وکٹیں باقی تھیں۔

تاہم اس کے سامنے پہلا چیلنج موسم تھا، جس کی وجہ سے پہلے سیشن میں ایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی۔

دوسرے سیشن میں کھیل شروع ہوا تو اولی پاپ انفرادی اسکور میں صرف ایک رنز کے اضافے کے ساتھ 82 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

اب جونی بیئریسٹو نے جو روٹ کا ساتھ دیا، بیئریسٹو نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کی۔

انہوں نے تین چھکے اور آٹھ چوکے ٹکاتے ہوئے صرف 44 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے فتح دلا دی۔ جو روٹ 86 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ نے اس کامیابی کے ساتھ تین ٹیسٹ کی سیریز بھی 0-3 سے جیت لی۔

دونوں اننگز میں پانچ، پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے انگلش بولر جیک لیچ مین آف دی میچ قرار پائے، جبکہ 396 رنز بنانے والے جو روٹ مین آف دی سیریز بنے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید