• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکنامک ایڈوائزی کونسل کی تشکیلِ نو، شاہد خاقان عباسی سربراہ مقرر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اکنامک ایڈوائزی کونسل (ای اے سی) کی تشکیلِ نو کر دی۔

اکنامک ایڈوائزی کونسل (ای اے سی) کی سربراہی شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

وفاقی وزراء احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب اکنامک ایڈوائزی کونسل کے ممبران ہوں گے۔

وزیرِ مملکت عائشہ غوث پاشا اور مصدق ملک بھی ای اے سی کے رکن ہوں گے۔

نجی شعبے سے ای اے سی ممبران میں لمس یونیورسٹی کے ڈاکٹر اکبر زیدی، ڈاکٹر ندیم جاوید، ڈاکٹر ثمینہ خلیل، ڈاکٹر مسعود احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر اعجاز نبی، ڈاکٹر حفیظ پاشا، ڈاکٹر علی چیمہ، ڈاکٹر محمد حسن شاہ بھی اکنامک ایڈوائزی کونسل کے ممبر ہوں گے۔

اکنامک ایڈوائزی کونسل میں ڈاکٹر اختر حسین شاہ، ڈاکٹر ایس منظور احمد، خرم حسین اور ثاقب شیرانی بھی بطور ممبر شامل کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید