وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔
یہ بات وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان کے ذریعے کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کا میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی پاکستان کے حوالے کیا ہے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ فنانشل پالیسی فریم ورک آج صبح ہی پاکستان کے حوالے کیا گیا ہے۔