• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: نازی فوج کے 101 سالہ سہولت کار کو 5 برس قید کی سزا

عدالتی کارروائی کے دوران 101 سالہ ملزم احاطہ عدالت میں موجود ہے۔
عدالتی کارروائی کے دوران 101 سالہ ملزم احاطہ عدالت میں موجود ہے۔

ہولوکاسٹ کے دوران ایک ڈیتھ کیمپ میں بطور گارڈ تعینات 101 سالہ سہولت کار کو جرمنی کی عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برلن کے شمال میں واقع زیکزن ہاؤسن کیمپ میں 3 ہزار 518 قیدیوں کو قتل کیا گیا تھا۔

عدالت نے ملزم جوزف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ تین سال تک زیکزن ہاؤسن کیمپ میں تعینات تھے اور آپ نے قتل عام میں سہولت کار کا کردار ادا کیا‘‘۔

عدالت نے کہا کہ ’’آپ کو معلوم تھا کہ یہاں قیدیوں کو قتل کیا جارہا ہے، جو بھی قیدی فرار کی کوشش کرتا اسے گولی مار دی جاتی، تو اس طرح بطور کیمپ گارڈ آپ نے بھی اس قتل عام میں حصہ لیا‘‘۔

گزشتہ روز ہونے والی عدالتی کارروائی میں ملزم جوزف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تقریباً 80 برس قبل ہونے والے جرائم پر اب ٹرائل کرنا درست نہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ان کا موکل نازی جرمن فوج میں کوئی اعلیٰ افسر نہیں تھا۔

واضح رہے کہ 101 سالہ جوزف، ہولوکاسٹ کے دوران نازی جرمن فوج کے جنگی جرائم میں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے والا سب سے زائد العمر مجرم ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید