• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی حمایت میں ایران میں ریلیاں

نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی حمایت میں ایران کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

اتوار کی رات نئے ایرانی سپریم لیڈر کا اعلان ہوتے ہی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور ریلیاں نکالیں۔

دوسری جانب ایران کی مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

مجلس خبرگان کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام نئے سپریم لیڈر سے وفاداری کا عہد کریں، موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی ضروری ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کی مسلح افواج کی قیادت نے نئے سپریم لیڈر سے وفاداری کا عہد کرلیا، پاسداران انقلاب نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی پیروی کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کا انتخاب قومی اتحاد اور ارادے کی مضبوطی ہے، فیصلہ ملک کی یکجہتی اور قومی وحدت کے فروغ کے لیے ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید