• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقِ وسطیٰ جنگ کے اثرات، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشرقِ وسطیٰ جنگ کے اثرات سامنے آنے لگے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بین الاقوامی سطح پر ڈبلیو ٹی آئی اور برینٹ خام تیل دونوں کی قیمتیں 30 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں 29.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 117 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 26.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 117.6 ڈالر ہو گئی ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت بھی تقریباً 19 فیصد بڑھ کر 108 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ طویل ہوئی تو تیل 120 ڈالرز فی بیرل تک جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید