• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کا فیصلہ پارٹی اور قیادت کا ہوگا، اسحاق ڈار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کا فیصلہ پارٹی اور قیادت کا ہوگا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ پاکستان واپسی کی تیاری کر رہا ہوں، سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ پاکستان واپسی کا ارادہ تقریباً کنفرم ہے، صحت کو درپیش چند مسائل کا علاج اگلے 10 سے 12 روز میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اگلے چند روز میں علاج کے مکمل ہونے کے بارے میں پُرامید ہیں۔

ملک میں دائر مقدمہ سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عمران نیازی کی جانب سے دائر کیا جانے والا کیس جعلی مقدمہ ہے۔ یہ کیس میرے ٹیکس ریٹرن پر بنایا گیا جبکہ میں نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے میں کبھی تاخیر نہیں کی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کیس میں جان ہی نہیں تھی اس لیے انٹرپول نے مجھے کلین چٹ دے دی تھی۔ 

قومی خبریں سے مزید