• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، امتیاز شیخ کا خرم دستگیر سے رابطہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر خرم دستگیر اور کے الیکٹرک حکام سے رابطہ کیا جس میں سندھ بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی عدم فراہمی کے مسئلے پر گفتگو کی گئی۔

وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک شدید گرمی میں اپنی بجلی کی پیداوار بڑھائے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں بھی بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے عوام شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خرم دستگیر نے امتیاز شیخ کو یقین دہانی کروائی کہ سندھ خصوصاََ کراچی میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید