• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ، 2 بھارتی خواتین 109 جانوروں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

کراچی(نیوزڈیسک) تھائی حکام نے دو بھارتی خواتین کو بینکاک ایئرپورٹ پر گرفتار کرکے جانوروں کی اسمگلنگ کی مبینہ کوشش کو ناکام بنا دیا۔نیشنل پارکس، وائلڈ لائف اور پلانٹ کنزرویشن کے محکمے کا کہنا ہے کہ سامان کی چیکنگ کے دوران دو سوٹ کیس کو شبہے کی بنیاد پر چیک کیا گیا تو اس میں سے 109 زندہ جانور برآمد کئے گئے۔ان میں دو سفید پورکیپائن، دو آرماڈیلو، 35 کچھوے، 50 چھپکلی اور 20 سانپ شامل تھے۔تھائی حکام کا کہنا ہے کہ یہ سوٹ کیس کو دو بھارتی خواتین نتھیا راج اور ذکیہ ابراہیم کے قبضے سے برآمد کیا گیا جو چنئی جانے والی پرواز سے بھارت فرار ہونے والی تھیں۔

دنیا بھر سے سے مزید