کراچی (نیوز ڈیسک)جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں چار افراد جاں بحق اور کم از کم 20 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خواتین اور 3بچے بھی شامل، نبطیہ میں ہسپتال مکمل تباہ ہوگیا۔یہ حملے ایسے علاقے کے قریب ہوئے جو اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی میں کشیدگی کا مرکز بن چکا ہے۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں اتوار کو کم از کم چار افراد جاں بحق اور ایک ہسپتال مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔