پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کو 5 مخصوص نشستیں مل گئیں تو پارٹی پوزیشن کیا ہوگی؟
16 اپریل کو حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بننے کے لیے 371 کے ایوان میں197 ووٹ ملے، ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے 25 ارکان اسمبلی ڈی سیٹ ہوئے، 25 ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر پنجاب اسمبلی ممبران کی تعداد 346 رہ گئی۔
حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے پاس 165 سیٹیں ہیں، پیپلز پارٹی کے7، آزاد 3 اور راہ حق پارٹی کا ایک ووٹ بھی ن لیگ کے پاس ہے جس کے بعد حکومتی اتحاد کے ووٹوں کی تعداد 176 ہے۔
25 منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے 158رہ گئے، پی ٹی آئی کے 158، ق لیگ کے10ارکان مل کر اپوزیشن کے 168ایم پی اے بنتے ہیں۔
پی ٹی آئی کو 5 مخصوص نشستیں مل بھی جائیں تو اپوزیشن اتحاد کی تعداد 173بنتی ہے، مخصوص نشستوں کے بعد بھی حکومتی اتحاد کو اپوزیشن پر 3 ووٹوں کی برتری رہے گی۔