پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پشاور روڈ پنڈی سے اب شیخ رشید کو کوئی خیرات نہیں ملے گی۔
ایک بیان میں سینیٹر پلوشہ خان نے شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے عمران خان کو اقتدار سے نکال کر ملک بچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے معیشت تباہ اور پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید کو پشاور روڈ پنڈی سے اب کوئی خیرات نہیں ملے گی۔