• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی کو نجی ہوٹل میں جمع کرلیا

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ  پنجاب حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا، تمام ارکان کو نجی ہوٹل میں جمع کیا گیا ہے۔

ذرائع مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ ممبران اسمبلی آج رات 8 بجے ایئرپورٹ کے قریب نجی ہوٹل میں اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ ممبران اسمبلی آج رات اسی ہوٹل میں قیام کریں گے۔

ممبران اسمبلی کل صبح ایک ساتھ ہوٹل سے بسوں میں پنجاب اسمبلی روانہ ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید