وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کے لیے انوویشن ہب کے قیام کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے اور اس سے خطاب بھی کیا ہے۔
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انوویشن ہب کو ذاتی طور پر پروموٹ کروں گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جدید علوم عصرِ حاضر کی ضرورت ہیں، انوویشن ہب کا قیام لائقِ تحسین ہے۔