• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ، گوگی اور کپتان، لُوٹ گئے پاکستان، فیصل کریم کنڈی

سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بشریٰ، گوگی اور کپتان، لُوٹ گئے پاکستان۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پر الزام لگانے سے قبل عمران خان اپنے والد کی کرپشن کی صفائی دیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک سے بھاگ جاتے مگر لندن، امریکا میں جیل جانے کا خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ حکومت والوں، آصف زرداری، فضل الرحمٰن سن لو، ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے، نواز شریف کے بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستان کے شہری نہیں، آصف زرداری نے صدر ہوتے ہوئے امریکا کو کہا مجھے بچالو۔

قومی خبریں سے مزید