لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ بجھا دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔
آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے، آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے کا سامان جل گیا۔
علاوہ ازیں لاہور کے علاقے حیات ٹاؤن میں ایک شخص نے مبینہ طور پر 7 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دوسری جانب لاہور ہی کے تھانہ فیکٹری ایریا میں 22 سالہ لڑکی کو اس کے کزن نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔