• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھکر سے کراچی جانے والی بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ کنڈیکٹر نے اسے بس میں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون بھکر سے کراچی جا رہی تھی، خاتون نے جام پور پہنچ کر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے بس کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید