• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کا بحران جاری، لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک بھر میں بجلی کا بحران جاری ہے، شدید گرمی میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ہیں۔

ذرائع کے مطابق چھٹی کے باوجود ملک میں بجلی کی طلب اور رسد میں فرق بڑھ کر 6500 سو میگا واٹ ہو گیا ہے۔

 بجلی کی پیداوار 21 ہزار 900 اور طلب 28 ہزار 600 میگا واٹ ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہائی لاسز فیڈرز پر زیادہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید