پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کی انتظامی و سیاسی صورت حال پر بریفنگ دی۔
جبکہ دوسری ملاقات میں سندھ کے نئے آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے بلاول بھٹو کو صوبے میں امن و امان کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی۔