• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے اعزاز میں خیبر پختون خوا پولیس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی پولیس کو سلام پیش کرتا ہوں، جس کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میرے والد نے پولیس کی نمائندگی کی ہے، بھائی اب بھی پولیس میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 25 سال تک میرے والد نے پولیس فورس میں ذمے داریاں انجام دیں، اندازہ ہے کہ پولیس کی ذمے داریاں کتنی مشکل ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں سپر اسٹارز کہا جاتا ہے، اصل سپر اسٹار تو پولیس ہے۔

خیبر پختون خوا کے چیف سیکریٹری شہزاد بنگش نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کا کردار ہر چیز میں بہت اہم ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید