وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر 4 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دوران اجلاس 5 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 6 افراد کو ایک بار باہر جانے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ دو شخصیات کو سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر باہر جانے کی اجازت دی گئی۔