• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: طوفانی بارشوں سے سڈنی میں سیلاب، شہریوں کی نقل مکانی

ایمرجنسی سروس شہریوں کو ریسکیو کرنے کیلیے پٹرولنگ کر رہی ہے۔
ایمرجنسی سروس شہریوں کو ریسکیو کرنے کیلیے پٹرولنگ کر رہی ہے۔

آسٹریلیا کے جنوب مشرقی ساحل پر طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑ کر نقل مکانی کر رہے ہیں۔

پچھلے 18 ماہ کے دوران اسی علاقے میں چار مرتبہ شدید سیلاب آچکا ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز میں گزشتہ دو روز میں پورے ایک مہینے کی بارش ہوچکی ہے جس سے دریا بھر آئے اور سڈنی کے مرکزی ڈیم کے پھاٹک کھولنا پڑے۔

نیو ساؤتھ ویلز اسٹیٹ ایمرجنسی سروس نے علاقے کے 32 ہزار افراد کو انخلا کے لیے 74 احکامات جاری کیے۔

ایمرجنسی سروس کو مدد کے لیے 3900 درخواستیں موصول ہوئیں اور دوپہر تک اس نے 85 افراد کو سیلاب سے ریسکیو کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید