سندھ کے شہر لاڑکانہ میں فائرنگ کا مقدمہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ڈاکٹر سکندر جتوئی اور ان کے دو بیٹوں سمیت 9 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گوٹھ تھرڑی چھٹو میں فائرنگ کا مقدمہ 9 افراد کے خلاف درج کیا گیا، گزشتہ روز فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل آغا خان جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں پی پی شہید بھٹو کے ڈاکٹر سکندر جتوئی اور ان کے دو بیٹے شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزمان کو گرفتار کرکے مزید کی تلاش شروع کردی گئی ہے، فائرنگ سے پی پی رہنما عامر زیب جتوئی شدید زخمی ہوئے تھے۔
ملزم ڈاکٹر سکندر جتوئی مدعی آغا خان جتوئی کے چھوٹے بھائی ہیں۔