کوئٹہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث چھت اور دیوار گرنے سے ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
دھواں دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور نالے ابل پڑے جبکہ تیز ہواؤں سے کئی درخت بھی اُکھڑ گئے۔
بارش شروع ہوتے ہی کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ قلعہ عبداللّٰہ اور پشین میں سیلابی ریلے مختلف دیہات میں داخل ہونے سے گھروں کی چار دیواریاں اور گھریلو سامان ریلوں میں بہہ گیا۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں تیز اور ہلکی بارش ہوئی جس سے شہر میں گرمی وحبس کی شدت کم ہوگئی تاہم کئی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا۔