ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کے اہلکار معمول کے مطابق بنوں روڈ اور سبزی منڈی سے متصل روڈ پر ٹریفک کنٹرول کرنے پر مامور تھے کہ اسی دوران نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔
ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک آفیسر شوکت خان اور سپاہی حبیب اللّٰہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔
پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دونوں اہلکاروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔