• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے معروف ترین ٹک ٹاکر خابی لیم حافظِ قرآن بھی ہیں

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام 

ٹک ٹاک ایپ پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ٹک ٹاکر خابی لیم سے متعلق نئے انکشاف نے سب کو چونکا دیا ہے۔

معروف سینیگالی، ٹک ٹاکر و یوٹیوبر خابی لیم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک باعمل مسلمان اور حافظِ قرآن ہیں۔

22 سالہ سینیگالی یوٹیوبر و کامیڈین خابی لیم اپنی خاموش کامیڈی اور صرف ہاتھوں کے اشاروں سے مزاحیہ ویڈیوز اور مشکل ’لائف ہیکس‘ کو آسان کر کے دکھانے سے متعلق کافی شہرت رکھتے ہیں۔

خابی لیم کا تعلق سینیگال سے ہے جبکہ وہ اٹلی میں مقیم ہیں۔

خابی لیم کو 2022ء میں مختصر ویڈیو اپلوڈنگ ایپ ٹک ٹاک پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

واضح رہے کہ خابی لیم کے سب ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معروف ترین شوبز، سیاسی و سماجی  شخصیات سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔

خابی لیم کو انسٹا گرام پر 78.5 ملین، ٹوئٹر پر 2 لاکھ سے زائد جبکہ فیس بُک پر 1,233,114 صارفین فالو کر رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید