• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد کپور کی نئی شاندار ایس یو وی، قیمت آپ کو حیران کردے گی

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اپنی قیمتی اور لگژری گاڑیوں کی فہرست میں ایک اور طاقتور ایس یو وی ’لینڈ روور ڈیفینڈر 110 اوکٹا‘ شامل کر لی۔

یہ گاڑی ڈیفینڈر سیریز کا انتہائی طاقتور اور اعلیٰ معیار کا ماڈل ہے، جس کی خریداری کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ کے ذریعے سامنے آئی۔

اوم لومبارڈ نے شاہد کپور کی نئی گاڑی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ’لینڈ روور ڈیفینڈر اوکٹا کلب‘ میں خوش آمدید کہا۔ پیغام میں ’کبیر سنگھ‘ اور ’فرضی‘ جیسے پراجیکٹس کا حوالہ دیتے ہوئے شاہد کپور کے انداز اور نئی گاڑی کی طاقت کو سراہا گیا۔

پانچ نشستوں والی اس ایس یو وی میں 4.4 لیٹر ٹوئن ٹربو وی 8 مائلڈ ہائبرڈ  انجن نصب ہے، جو 626 ہارس پاور (hp) اور 750 نیوٹن میٹر (Nm) ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ گاڑی مشکل راستوں پر بہترین آف روڈ کارکردگی کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

بھارت میں لینڈ روور ڈیفینڈر 110 اوکٹا کی ایکس شو روم قیمت ویرینٹ کے لحاظ سے تقریباً 2.42 کروڑ سے 2.62 کروڑ روپے کے درمیان ہے، جبکہ ممبئی میں اس کی متوقع آن روڈ قیمت لگ بھگ 3.04 کروڑ روپے ( 9 کروڑ 5 لاکھ پاکستانی روپے) بنتی ہے۔

شاہد کپور فلموں، ایکشن پراجیکٹس اور اسٹریمنگ سیریز میں مصروفیات کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی اور لگژری زندگی کے حوالے سے بھی خبروں میں رہتے ہیں، اور اس نئی گاڑی نے مداحوں کے درمیان ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید