• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی دیول کے بیٹے کی سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سے شادی کی خبریں؟ حقیقت سامنے آگئی

راجیویر دیول اور سارہ ٹنڈولکر ---فائل فوٹوز
راجیویر دیول اور سارہ ٹنڈولکر ---فائل فوٹوز

بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر اور بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے راجویر دیول کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سارہ اور راجویر کی آج تک ایک دوسرے سے ملاقات تک نہیں ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ سارہ غیر شادی شدہ ہیں اور اس وقت اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات پر توجہ دے رہی ہیں، سارہ کی شادی سے متعلق افواہیں غیر حقیقی ہیں۔

دوسری جانب سارہ بھی ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل دینے کے بجائے خاموش رہنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ نے ماضی میں اپنے بھائی ارجن ٹنڈولکر کی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس تقریب نے مجھے اپنی مستقبل کی شادی کی تیاریوں اور پسند ناپسند سمجھنے کا موقع دیا ہے، مجھے میرے بھائی کی شادی مستقبل میں ہونے والی میری شادی کی مشق کی طرح محسوس ہوئی ہے۔

شادی اور رشتوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سارہ کا کہنا تھا کہ نئی نسل شادی کو سنجیدگی سے لیتی ہے، اگر کسی رشتے میں مسائل ہوں تو شادی سے پہلے الگ ہونے کا فیصلہ کرنے سے بھی نہیں گھبراتی۔

ان کے مطابق ماضی کی نسلیں ایسے فیصلے کرنے سے زیادہ خوفزدہ رہتی تھیں جبکہ آج کی نسل اپنے حقوق اور فیصلوں کے حوالے سے زیادہ پُراعتماد ہے۔

یاد رہے کہ سارہ ٹنڈولکر، سچن ٹنڈولکر اور انجلی ٹنڈولکر کی بڑی بیٹی ہیں جبکہ راجیویر دیول بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور پوجا دیول کے بیٹے ہیں۔

ماضی میں سارہ ٹنڈولکر کی نوجوان کرکٹر شبمن گِل سے شادی کی خبروں کے بھی چرچے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید