• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے سے متاثر ڈاؤن ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، جبکہ اپ ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق وقفہ وقفہ سے بارش ہونے سے ٹریک کے مرمتی کام میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں، جبکہ اپ ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرکے ٹرینیں گزاری جا رہی ہیں۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاؤن ٹریک کی مرمت بھی جلد مکمل کرلی جائے گی۔

اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر محمد جہانگیر نے بتایا کہ جھمپیر کے قریب متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے، مرمت کے بعد اپ ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے۔

محمد جہانگیر کے مطابق اپ ٹریک صبح 4 بجے بحال کیا گیا، اپ ٹریک سے ٹرینوں کو آہستہ آہستہ گزارا جارہا ہے، جلد ڈاؤن ٹریک کو بھی بحال کردیا جائے گا۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ تاخیر کی شکار ٹرینوں کے مسافروں کو کھانا فراہم کیا گیا ہے، جبکہ چیف سیکرٹری سندھ نے انتظامیہ اور پولیس کو ریلوے حکام سے تعاون کی ہدایت کی ہے۔

جھمپیر کول مائنز میں برساتی ریلہ داخل ہونے سے 10کان کَن پھنس گئے

دوسری جانب جھمپیر کول مائنز میں بارش کے پانی کا ریلہ داخل ہونے سے 10کان کَن پھنس گئے ہیں۔

کان سے پانی نکالنے کے لیے پمپس لگا دیئے گئے ہیں،ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ تیز بارش کے باعث امدادی کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ٹھٹھہ شہر و گرد و نواح میں صبح سویرے سے ایک بار پھر سے بارش شروع ہوگئی ہے اور وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید