سماجی کارکن آمنہ مسعود جنجوعہ نے گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے لاپتہ افراد کے لیے بنائے گئے کمیشن کی جانب سے خاتون کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا تھا۔
آمنہ مسعود جنجوعہ کا پروگرام کے میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک پٹھان فیملی کی عورت ان کے پاس آئی تھی اور انہوں نے مجھے بتایا کہ میں آئندہ کمیشن میں نہیں جاؤں گی مجھے وہاں پر پریشان کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ خاتون میرے دفتر میں آکر بہت زیادہ روئی تھیں، ان سے جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا تھا کہ تم بہت خوب صورت ہو تمہیں شوہر کی کیا ضرورت ہے۔