• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا سے اموات میں اضافہ، 1 دن میں 9 مریض فوت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس سے اموات میں بھی اچانک اضافہ ہوا ہے، 1 دن میں 9 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 3 اعشاریہ 77 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 872 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 77 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 413 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 40 ہزار 952 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 23 ہزار 125 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 91 لاکھ 19 ہزار 593 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

محکمۂ صحت کے ترجمان کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 217 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 598 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 49 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران حیدر آباد میں 475 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 3 کیسز مثبت آئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 11 ہزار 496 کورونا ٹیسٹ ہوئے، جن سے 634 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ کورونا کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

صحت سے مزید