کراچی (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے سفید بالوں اور کینسر کے درمیان حیران کن تعلق دریافت کر لیا۔ اسٹیم سیلز کے سینو ڈیفرنسئیشن کے عمل سے خطرناک خلیات ختم ہو جاتے ہیں، سفید بال ظاہر ہوتے ہیں۔ کیمیائی و UV نقصان کے تحت اسٹیم سیلز بعض اوقات خود کو دوبارہ پیدا کر کے کینسر کیلئے زمین فراہم کرتے ہیں۔ سفید بال کینسر سے بچاؤ کے قدرتی دفاع کا اشارہ، دریافت کینسر اور بڑھاپے کی سائنس میں نئی پیشرفت ہے۔ انڈیپنڈنٹ میں شائع تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ سفید بال جسم کے اسٹیم سیلز کے حفاظتی عمل کا نتیجہ ہیں، جہاں خلیات اپنے آپ کو ختم کر دیتے ہیں تاکہ جینیاتی نقص کی وجہ سے کینسر پیدا نہ ہو۔ میلانوسائٹ اسٹیم سیلز بالوں میں رنگ پیدا کرتے ہیں اور ڈی این اے نقصان یا عمر رسیدگی پر ردعمل دیتے ہیں۔ کے عمل میں یہ اسٹیم سیلز بالغ رنگ کے خلیات میں تبدیل ہو کر اسٹیم سیل پول سے خارج ہو جاتے ہیں، جس سے سفید بال پیدا ہوتے ہیں اور ممکنہ خطرناک تبدیلیاں روک دی جاتی ہیں۔